ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور میں بس بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی؛ 25 سے زائد مسافر زخمی

ہوناور میں بس بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی؛ 25 سے زائد مسافر زخمی

Sun, 23 Jul 2017 13:22:28    S.O. News Service

بھٹکل 23/جولائی (ایس او نیوز)  پڑوسی تعلقہ ہوناور کے کٹگیری گھاٹ پر ایک بس بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی، جس کے نتیجے میں بس پر سوار 25 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بس ہوناور سے ماون کوروے دیہات جارہی تھی، جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا، سڑک کنارے واقع جنگلاتی کھائی میں بس کے اُترتے ہی تیزی کے ساتھ بس نیچے کی طرف جانے لگی مگر درختوں کی بھرمار ہونے سے بس جھاڑیوں اور درختوں سے ٹکراکر رُک گئی، جس کے نتیجے میں زیادہ نقصان نہیں ہوا، البتہ بس ڈرائیور سمیت دیگر مسافروں کو چوٹیں آئیں، جنہیں فوری طور پر ہوناور سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہوناور پولس موقع واردات پر پہنچ گئی اورمقامی لوگوں کی مدد سے مسافروں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا۔

ہوناور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: